Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرچم لہرانے کے بعد قومی ترانے کا بائیکاٹ کرنے پر 3افراد گرفتار

مہراج گنج۔۔۔۔اتر پردیش کے مہراج گنج میں یوم آزادی کے موقع پر جھنڈا لہرانے کے بعدوہاں موجود شخص نے  مدرسہ کے بچوں اور ٹیچروں کو قومی ترانہ گانے سے منع کیا ۔ اس واقعہ کا وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مدرسہ سے محمد جنید انصاری، محمدافضل الرحمن اور محمدنظام کو گرفتار کرلیا۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے پرچم لہرانے کے بعد قومی ترانے کی مخالفت کی تھی۔واضح ہو کہ مدرسہ کے بچوں کو وہاں کے ذمہ دار استاد نے  یوم آزادی کے موقع پر علامہ اقبال کا ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا ، ہندوستانی ہمارا ‘‘گانے کیلئے کہا۔مہراج گنج کے ایس پی آسوتوش شکلا نے بتایا کہ قومی ترانہ کی مخالفت کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اگر کوئی مخالفت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -کیرالا میں شدیدبارش ، کوچی ایئرپورٹ بند، مرنیوالوں کی تعداد 67ہوگئی

شیئر: