Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹھویں کلاس کی گل فشاں بنی ایک دن کی کوتوال

بلند شہر ۔۔۔۔آٹھویں کلاس کی طالبہ گل فشاں نےخوابوں میں نہیں بلکہ حقیقت میں اوپر کو ٹ پولیس اسٹیشن میں کرسی پر بیٹھ کر بطور کوتوال ڈیوٹی انجام دی۔وہ سامنے میز پر رکھی ہوئی درخواستوں کو دیکھ کر قطعی نہیں گھبرائی۔2پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں کی درخواست منظور کی۔ کارگزاری کے بعد پولیس اہلکار جیپ میں بٹھاکر اسے گاؤں چھوڑ آئے۔ تھوڑی دیر کا یہ سبق اس کی زندگی کا انمول تحفہ بن گیا۔گاؤں کلولی کی رہنے والی ہیں۔ گل فشاں 4اگست کو تحفظ شاہراہ مہم کے دوران بلند شہر میںایس ایس پی پرمود کمار کی جانب سے روٹری کلب کی جانب سے آرٹ کا مقابلہ منعقد ہوا تھا۔اس مقابلے میں 6اسکول کے 24بچو ں نے حصہ لیا جن میں آٹھویں کلاس کی گل فشاں کی ڈرائنگ سب سے زیادہ پسند کی گئی۔ جسے پہلی پوزیشن دی گئی۔مقابلے میں شریک تمام بچوں کو ایس ایس پی کرشن بہارد سنگھ نے جمعہ کو پولیس اسٹیشن میں انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ایس پی رئیس اختر  ، ایس پی پرمود کمار  اور روٹری کلب کے عہدیداروں کی موجود تھے۔ آر آئی ریڈیو شاہنواز حسین نے تمام بچوں کو پولیس آفس، کنٹرول روم دکھایا اور پولیس کے کام کرنے کے طور طریقوں سے آگاہ کیا۔اس کے بعد بچے اوپر کوٹ کوتوالی پہنچے جہاں گل فشاں کو ایک دن کا کوتوال بننے کا موقع ملا۔ کوتوالی انتظامیہ کے اعلیٰ افسر دھننجے مشرا نے تمام بچوں کا استقبال کیا اور انہیں کوتوالی کی سیر کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -واجپئی کے آخری دیدار کیلئے لوگ امڈ پڑے

شیئر: