Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کو ایک اور حزب اللہ بننے کا موقع نہیں دیا جائیگا، خالد بن سلمان

17اگست 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭اداروں کی سیکیورٹی فورس مشاعر مقدسہ ٹرین استعمال کرنیوالے 3لاکھ 60ہزار حاجیوں کو منظم کریگی
٭بجلی کمپنی سے صارفین کی شکایات کا سلسلہ جاری ، تیسیر اسکیم کے بارے میں ہنگامہ آرائی
٭انتہاپسندی اور دہشتگردی کے رواج کو قابو کرنے اور امن و امان کی حکمت عملی تیار کرنے کا مطالبہ
٭حصص مارکیٹ میں سعودی سرمایہ کاروں کے 47لاکھ حصص، قیمت 513ارب ریال تک پہنچ گئی
٭حج اجازت ناموں کی منسوخی کی آخری تاریخ اور ادا شدہ فیس کے انجام کی بابت سوالات کھڑے کردیئے گئے۔
٭حج کوریج کیلئے بیرون مملکت سے آنے والے 800صحافیوں کو سہولتیں فراہم کردی گئیں، وزیراطلاعات و نشریات
٭گاڑیوں کی بکنگ کیلئے پہلی لیڈیز ایپلیکیشن جاری
٭خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ضیافت میں حج کرنیوالے ایک ہزار فلسطینی مملکت پہنچ گئے
٭بلا اجازت نامہ حج پر جانے کی کوشش کرنیوالوں کو فوری اور عبرتناک سزائیں دی جائیں گی، ڈائریکٹر پاسپورٹ
مزید پڑھیں:- - - -تجارتی منڈی میں سعودی عرب کے کاروبار کا حجم بڑھ گیا

شیئر: