Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس: تین ماہ میں 33 ملکوں کے 5 لاکھ زائرین نے دورہ کیا

قرآن مجید کی طباعت، اس کے مختلف مراحل سے متعارف کرایا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس نے 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 33 زائد ملکوں کے پانچ لاکھ (نصف ملین) سے زائد زائرین کا خیرمقدم کیا۔
زائرین کو قرآن مجید کی طباعت، اس کے مختلف مراحل سے متعارف کرایا گیا۔ کمپلیکس کے مربوط آپریشنل نظام اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم کی گئیں۔
زائرین نے قرآن مجید کی طباعت کے مختلف مراحل کے دوران درستگی کے اعلی معیار کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مختلف سائز میں دستیاب قرآن مجید کے نسخوں اور مختلف زبانوں میں اس کے معانی کے تراجم بھی دیکھے۔
ایس پی اے کے مطابق انہیں دنیا بھر کے مسلمانوں میں قرآن مجید کی تقسیم کے بارے میں بھی بتایا گیا جو قرآن کی خدمت اور تحفظ کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یاد رہے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس پورے ہفتے صبح اور شام کے وقت زائرین کے لیے اپنے دروازے کھولتا ہے جہاں کمپلیکس کا جامع تعارف، قرآن پاک کی خدمت اور اس کے پیغام کو دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچانے کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس ایک ملین افراد نے قرآن پرنٹنگ کملیکش کا دورہ کیا، ان میں عازمین حج، عمرہ زائرین اور وزیٹرز شامل ہیں۔
 کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس میں سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز بھی تیار کی گئی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔

 

شیئر: