Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان

 
کولمبو :سری لنکا کرکٹ نے اکتوبر 2018ءسے مارچ 2019ءتک مصروف ترین شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آئی لینڈرز اس دوران4 مختلف ٹیموں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کے بعد نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ آئی لینڈرز دسمبر، جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 3 روزہ وارم اپ میچ سمیت 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ اس کے فوراً بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ 3 روزہ وارم اپ میچ اور2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم فروری مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ مصروف ترین شیڈول کے تحت سری لنکن ٹیسٹ کرکٹرز تقریباً3 ماہ تک ملک سے باہر رہیں گے۔

شیئر: