Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج قوانین کی خلاف ورزی پر قید، جرمانے ، تشہیر اور بیدخلی کی سزا

مکہ مکرمہ..... سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 5مقامی شہریوں اور ایک مقیم غیر ملکی کو قید ، جرمانے ، تشہیر اور بیدخلی کی سزا دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بغیر اجازت نامہ والے عازمین کو مقامات حج لیجانے والے شہری فیصل العتیبی کو 15دن قید ، ایک لاکھ 10ہزار ریال جرمانے اور تشہیر کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر ملکی احسان الحق محمد یوسف کو 15روز قید ، 20ہزار ریال جرمانے ، تشہیر اور سزا کاٹنے کے بعد مملکت سے بیدخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازین احمد الیامی کو 15دن قید، 110ریال جرمانے وتشہیر ، احمد الشیخی کو 15دن قید، 30ہزار ریال جرمانے و تشہیر ، زاہر القحطانی کو 15دن قید ، 40ہزار ریال جرمانے و تشہیر۔ حمید المعابدی کو 15روز قید، ایک لاکھ ریال جرمانے و تشہیر اور عوض الزہرانی کو 15روز قید اور 80ہزار ریال جرمانے کی سزا ہو گی۔ 

شیئر: