Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوا سمندری عقاب کو دوران پرواز ٹھونگیں مارتا رہا

اسکاٹ لینڈ.... ایک دلیر کوا اتنا جارح مزاج نکلا کہ اس نے اپنے سے دو گنا بڑے سمندری عقاب کو ٹھونگیں مارنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کی۔ پرواز کے دوران اسکی کمر پر دونوں پاﺅں سے ٹھوکریں مارتا رہا۔ 71سالہ فوٹو گرافر روس کینڈریک نے یہ صورتحال ایک جزیرے میں دیکھی اور فوراً ہی تصاویر اتار لیں۔ سفید دم والا عقاب ایسی پوزیشن میں تھا کہ وہ مڑ کر اسے کچھ بھی کہہ نہیں سکتا تھا۔ تاہم ایسا لگ رہا تھا کہ پرواز کے دوران کوئی کرتب دکھایا جارہا ہو۔ کینڈریک کا کہناتھا کہ یہ عقاب خاصا بڑا تھا اور پورے پر پھیلا کر اڑ رہا تھا۔ کوا اس کی پیٹھ پر بدستور پاﺅں مارتارہا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر یہ جارحیت کس بات پر ہورہی تھی۔

شیئر: