Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اور چینی صدور کی ملاقات نومبر میں ہونے کا امکان

نیویارک۔۔۔ امریکی اخبار  وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے چینی ہم منصب شی جن پنگ نومبر میں کثیر القومی سربراہ کانفرنس کے موقع پر باہمی ملاقات کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ آئندہ جمعرات سے چینی درآمدات پر اضافی محصولات لاگو کر رہی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات اٹھائے گا۔ وال سٹریٹ جرنل کی الیکٹرانک اشاعت میں کہا گیا ہے کہ دونوں اطراف پاپوا نیو گنی میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے فورم کے اجلاس اور ارجنٹائن میں گروپ آف ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس کے دوران ملاقات کے خواہاں ہیں۔

شیئر: