Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائی فائی سگنلز سے زہریلے کیمیکلز

امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وائی فائی سگنلز کو جلد ہی سیکیورٹی ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ سگنلز زہریلے کیمیکلز ، بم اور ہتھیاروں کو پکڑنے میں استعمال ہوں گے۔ تحقیق میں کامیاب آزمائش کی گئی ہے کہ فائی سگنلز کسی بھی بیگ کے اندر موجود خطرناک اشیاء کا درست حجم اور سیال کی مقدار کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 95 فیصد تک درست ہے۔ اس تحقیق کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس نظام سے میوزیم، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات کو محفوظ بنایا جا سکے گا اور یہ سسٹم عوام کو خطرناک اشیاء سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ روایتی سکیورٹی سسٹم کے مقابلے میں سستا ہے اور اسے نصب کرنا آسان بھی ہے۔ ابتداء میں اس ٹیکنالوجی کو امریکہ میں منتخب ہوائی اڈوں پر آزمایا جائے گا۔
 

شیئر: