Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز میں شمالی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ شرکت

 
جکارتہ: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس نے ایشین گیمز کے آغاز پر مشترکہ شرکت کی اور مارچ میں حصہ لیا۔ جکارتہ میں ایشین گیمز کے آغاز کے موقع پر دونوں ممالک نے اپنے اپنے پرچموں کی بجائے کوریائی اتحاد کے پرچم کے ساتھ شرکت کی جس میں جنوبی کوریائی ویمن باسکٹ بال کھلاڑی لم یونگ ہوئی اور شمالی کوریائی فٹ بالر یو کیونگ چول نے یہ پرچم مل کر اٹھایا۔ تماشائیوں نے متحد ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔ رواں برس یہ دوسرا موقع ہے جب کھیلوں کے مقابلوں میں یہ دونوں ریاستیں ایک پرچم تلے شامل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل سرمائی اولمپکس میں بھی ان دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر شرکت کی تھی۔

شیئر: