Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملیریا سے متاثر علاقوں میں مچھروں کا خاتمہ نقصان دہ نہیں، سائنسدان

لندن.... ملیریا ایک انتہائی خطرناک بیماری سمجھی جاتی رہی ہے۔ دنیا کے بیشتر علاقو ں میں ملیریا ایک انتہائی خطرناک مرض سمجھا جاتا تھا اور اس میں ہزاروں افراد ہر سال ہلاک ہوتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ موثر قسم کی دوائیں سامنے آئیں تو شرح اموات میں کمی واقع ہوئی مگر کچھ علاقے جہاں بارش زیادہ ہوتی ہے یا جنگلات ہوتے ہیں اور صفائی کا خاص اہتمام نہیں کیا جاتا آج بھی مچھروں کی بڑی آماجگاہ ہیں جہاں سے انہیں ختم کرنے کیلئے طرح طرح کے کیمیکلز سے تیار کردہ ادویہ استعمال کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے اکثر سائنسدانوں کو یہ احتمال ہوتا تھا کہ مچھرو ںکو مارنے والی ادویہ ایسے دوسرے کیڑے مکوڑوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ یہ کیڑے مکوڑے ایک حد تک حفاظتی ڈھال کا کام بھی کرسکتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد بتایا کہ دوسرے کیڑے مکوڑوں پر مچھر مار دوائیں منفی اثرات مرتب نہیں کرتیں۔ اس سے قبل یہ رپورٹ آئی تھی کہ 2016ءمیں 21کروڑ 60لاکھ افراد ملیریا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 435000ہلاک ہوئے۔

شیئر: