Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں وزارت تجارت کی سخت نگرانی

مشاعر مقدسہ..... وزارت تجارت کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں اشیائے خورونوش کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے ۔ اس ضمن میں سعودی خبر رساں ایجنسی نے وزارت تجارت کے حوالے سے کہا ہے کہ حجاج کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔ وہ تجارتی ادارے یا افراد جو غیر معیاری اشیائے خورونوش مشاعر مقدسہ لے جانے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کےلئے وزارت تجارت نے نگران ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مشاعر مقدسہ میں موجود مختلف دکانوں اور فوڈ ٹرکس کی نگرانی کرتی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسی قسم کی زائد المیعاد اشیائے خورونوش مشاعر مقدسہ میں نہ لائی جاسکے ۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش سپلائی کرنے والے ادارے اس امر کو یقینی بنائیں کہ جن وسائل سے وہ اشیائے خاص کر دودھ ، لسی اور مشروبات مشاعر مقدسہ پہنچا رہے ہیں وہ مکمل طور پر محفوظ ہو ں اور ان میں اشیاءکو محفوظ رکھنے کا مناسب بندوبست ہوتاکہ چیزیں خراب نہ ہوں ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔ 

شیئر: