Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیچر کے گھر میں پڑوسی کی نقب زنی

کیمپسٹن، بریڈفورڈشائر.... اساتذہ وغیرہ سے کسی غلط کام کی توقع بالعموم نہیں کی جاسکتی۔ انہیں درس و تدریس کا ماخذ اور اخلاقیات کامعلم سمجھا جاتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو تمام اخلاقی آداب کو بالائے طاق رکھ کر من مانی کر بیٹھتے ہیں۔ حد یہ کہ جرم کے ارتکاب سے بھی باز نہیں رہتے۔ یہاں رہنے والی  اسکول ٹیچر  زو بلڈورتھ کے گھر میں گزشتہ دنوں تقریباً7ہزار پونڈ مالیت کی چیزیں نقب زنی کے نتیجے میں  چرا لی گئی۔ پولیس او رانٹیلی جنس والوں کی جانب سے جب اس نقب زنی کے مجرم کا کوئی سراغ نہیں ملا تو وہ خود  اپنے لیپ ٹاپ پر  امکانی  چوروں کو ڈھونڈتی رہی۔ اسی دوران اچانک اس نے اپنی اسکرین پر یہ دیکھا کہ اس کی مسروقہ اشیاء میں جو خوبصورت جیکٹ شامل تھا اس کا  پڑوسی اسے پہن کر گھوم رہا ہے۔ مسروقہ سامان کے سراغ ملنے کی امید نظر آتے ہی زو بلڈ ورتھ نے محکمہ خفیہ سے رابطہ کیا اور اسے صورتحال سے آگاہ کیا۔ آخر پولیس نے اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد اس نے اعتراف جر م بھی کرلیا ہے۔  خاتون ٹیچر اب بھی اس بات پر حیران ہیں کہ کوئی ٹیچر اس قسم کی حرکت کیسے کرسکتی ہے۔ اسکا کہناہے کہ  اسے 7ہزارپونڈ مالیت کے نقصان کا اتنا افسوس نہیں جتنا کہ ایک پڑوسی نے یہ حرکت کی۔ مجرم کو 27ماہ کیلئے  جیل بھیجدیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -100سال پرانی جیبی گھڑی 20ہزار ڈالر میں نیلا م ہونے والی ہے

شیئر: