Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان آرمی چیف سے گلے ملنے پر سدھو پربغاوت کا مقدمہ درج

مظفر پور۔۔۔۔سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان آرمی چیف سے گلے ملنے کا معاملہ لگاتار طول پکڑتا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے سدھو کیخلاف مظفر پور میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ’’ دیش دروہ ‘‘کا مقدمہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درج کیا گیا۔ درخواست گزار وکیل سدھیر اوجھا کا کہنا ہے کہ سدھو نے پاکستانی آرمی چیف سے گلے لگ کر فوج کی توہین کی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر عمران خان کی حلف برداری تقریب میں پڑوسی ملک کے آرمی چیف کو گلے لگانے کیلئے سدھو کو نکتہ چینی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ حالانکہ سدھو نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کہیں بطوراعزاز مہمان مدعو کیا جاتا ہے تو آپ وہیں بیٹھتے ہیں جہاں آپ کو کہا جاتا ہے۔ میں کہیں اور بیٹھ سکتا تھا لیکن انہوں نے مجھے وہاں بیٹھنے کیلئے کہا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -عصمت چغتائی کی 107ویں سالگرہ پر گُوگل کا ڈوڈل کے ذریعہ خراج عقیدت

شیئر: