Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیرالا کے سیلاب زدگان کی مدد کریں،رضیہ

مالیرکوٹلہ۔۔۔۔عیدالاضحیٰ کا تہوار اطاعت خداوندی اور فرمانبرداری کا سبق دیتا ہے۔ اس موقع پر اس رب کائنات کی اطاعت کا عہد کرنا چاہئے۔ پنجاب پولیس کے ڈی جی پی محمد مصطفیٰ اور ان کی اہلیہ وپنجاب کابینہ کی وزیر رضیہ سلطان کہا کہ عید کا تہوار آپسی بھائی چارے اورالفت و محبت ، امن و امان کادرس دیتا ہے۔ لہذا عید کی خوشیاں ایک دوسرے کو تقسیم کریں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی دیکر سنت ابراہیمی زندہ کرتے ہیں۔اس موقع غریبوں ، ناداروں کا بھی خیال رکھیں ۔رضیہ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرریاست کیرالاکے سیلاب زدگان اور مصیبت زدہ لوگوں کیلئے بھی دست تعاون بڑھائیں اور ہر ممکن ان کی مددکیلئے آگے آئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیرالاسیلاب: 7لاکھ افراد کیمپوں میں پناہ گزیں،مرنیوالوں کی تعداد 370ہوگئی

شیئر: