Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کچن ٹپس

گوشت ہمیشہ ہلکی آنچ پر پکائیں  .  فریزر سے نکال کر  ڈیڑھ گھنٹہ پہلے  باہر رکھیں تاکہ برف پگھل جائے  پھر پکائیں . 
اگر ذرا سی غلطی سے ہانڈی جل جاتی ہے  تو خواتین فوراً  پانی ڈال دیتی ہیں  اس  طرح سارے کچن میں جلنے کی بدبو پھیل جاتی ہے .  ایسا ہو تو  اوپر اوپر سے بوٹیاں نکالیں  دوبارہ مصالحہ بھون کر  گوشت ڈالیں  اور اس میں آدھا کپ دودھ شامل کر دیں .  اس سے بدبو  بالکل ختم ہو جائے گی . 
کلیئر سوپ بنانے کے لیے یخنی اچھی طرح چھان لیں  پھر سوتی کپڑے میں  برف کے کیوب رکھیے . ان کی پوٹلی بنا کر  یخنی پر اچھی طرح پھیریے  . یخنی کا سارا چکنا پن  پوٹلی پر لگ جائے گا  اور بالکل صاف  سوپ نکل آئے گا . 
گائے کا گوشت  سخت ہو تو گلتا نہیں  . اگر اس پر  تھوڑا سا کچا پپیتہ لگا  کر گھنٹہ ، ڈیڑھ گھنٹہ  پہلے رکھ دیا جائے  تو گوشت جلدی گل جاتا ہے . 
گوشت کے سالن میں اگر نمک تیز ہو جائے  تو گندھے ہوئے آٹے  کی تین چار  ٹکیاں بنا کر  سالن میں ڈال دیں  نمک کم ہو جائے گا . 
ہانڈی میں غلطی سے مرچ زیادہ ہو جائے   تو  آپ  پریشان نہ ہوں  . اسکا سارا گھی نتھار لیں   اور  دوسرا گھی ڈالیں   . سبزی ڈالنے سے  بھی مرچ کم ہو جاتی ہے . 
گھر میں جو روسٹ یا ہنٹر بیف بنائیں  وہ جلدی خشک ہونے لگتا ہے .  آپ موٹا کپڑا لے کر  چار تہہ کر کے  پانی میں  بھگو کر  نچوڑ کر  روسٹ یا ہنٹر بیف  لپیٹ کر فرج میں رکھیں  . روسٹ کئی دن تک نرم رہے گا . 

شیئر: