Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:ہند کی 26گول ،پاکستان کی 10گول سے فتح

 
جکارتہ:ایشین گیمزمیں ہند وستان کی ہاکی ٹیم نے پول میچ میں ہانگ کانگ کو 26 گول سے ہرا دیا۔ پاکستان نے عمان کو 10 گول سے شکست دیدی۔ہند کے مقابلے میں ہانگ کانگ کی ٹیم پورے میچ میں بے بس نظرآئی اور کوئی گول نہ کرسکی۔ ہند نے اس میچ کے بعد ایشین گیمز میں اپنی سب سے بڑی جیت بھی اپنے نام کی۔جکارتہ میں ہونے والی ایشین گیمز میں ہند نے26گول کر کے 86 سالہ اپناریکارڈ توڑا جس میں ہندنے 1932ءکے اولمپکس مقابلوں میں امریکہ کو ایک کے مقابلے میں 24 گول سے شکست دے کر قائم کر رکھا تھا۔ ہندنے میچ کے پہلے5منٹ میں4 گول کئے اور کھیل ختم ہونے سے 7منٹ قبل اپنے گول کیپر کو بھی گول سے ہٹا لیا اورفاروڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ہانگ کانگ کے گول پوسٹ پر حملے کرنے کیلئے آگے بھیج دیا ۔ گزشتہ روز اپنے پول میچ میں ہند نے میزبان انڈونیشیا کو17 گول سے شکست دی تھی جبکہ انڈونیشیا کی ٹیم بھی کوئی گول نہیں کر سکی تھی۔ ہندکا آئندہ میچ جمعہ کو جاپان کے خلاف ہو گا۔بدھ کو ہونے والے ایک اور میچ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی ہے۔پاکستان نے یہ گیمز پہلے8 مرتبہ جیتی ہیں،پاکستانی کھلاڑی پورے میچ میں عمان کی ٹیم پر حاوی رہے اور عمان کے گول پر تابڑ توڑ حملے کرتے رہے۔پاکستان کے متبادل کھلاڑی علی شان نے نہایت بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بھی کی۔پول کے پہلے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 10 گول سے شکست دی تھی۔ دوسری طرف کوریا نے سری لنکا کو8 گول سے شکست دی۔ اس طرح یہ ٹورنامنٹ ’ہائی اسکورنگ‘ ٹورنامنٹ بنتا جا رہا ہے جس میں بڑی ٹیمیں زیادہ سے زیادہ گول کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ آج تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کسی بین الاقوامی میچ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ہے۔ اس نے 1994 میں سمووا کی ٹیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں 36 گول کئے تھے۔
 

شیئر: