Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:کبڈی میں پاکستان فاتحانہ آغاز

جکارتہ : اٹھارہویں ایشین گیمز میں کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 62-17 پوائنٹس سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، گرین شرٹس کا پیر کو ایران سے مقابلہ ہو گا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز کبڈی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ابتدائی راونڈ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ملائیشیا کو 17 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، پاکستانی ٹیم دوسرے گروپ میچ میں ایران کی ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔ 

شیئر: