Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:چینی خاتون سوئمر کا ورلڈ ریکارڈ

 
جکارتہ: ایشین گیمز میں چینی سوئمر لیوژیانگ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 50 میٹر ویمنز بیک اسٹروک میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ لیوژیانگ نے مقررہ فاصلہ 26.98 سیکنڈز میں طے کرکے اپنا پہلا ورلڈ ٹائٹل قبضے میں کیا جبکہ ان کی یہ پرفارمنس نیا ورلڈ ریکارڈ بھی شمار ہوئی۔ ان سے قبل ان کی ہی ہموطن ژاﺅ جینگ نے روم میں 2009 ءمیں اس ایونٹ میں 27.06 سیکنڈ کی پرفارمنس سے ریکارڈ بنایا تھا۔ویٹ لفٹر ہیڈیلین ڈیاز نے فلپائن کیلئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا، ڈیاز نے ویمنز 53 کے جی کلاس میں محض ایک کلوگرام کے فرق سے گولڈ میڈل پایا ، ترکمانستان کی کرسٹینا شیرمیٹووا نے سلور میڈل جیتا، تھائی لینڈ کی کھامباو سروڈچنا نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔ میزبان انڈونیشیا کیلئے ایکو یولی ایروان نے ٹائٹل جیتا، انھوں نے مینز 62 کے جی ایونٹ میں کامیابی پائی، اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ ٹرینا نے سلوراور ازبکستان کے اڈکھیجون نے برانز میڈل پایا۔16 سالہ ہندوستانی شوٹر سورابھ چودھری نے کیریئر کا پہلا بڑا ٹائٹل جیت کر ایشین گیمز میں نیا ریکارڈ بنایا، انھوں نے 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں پہلی پوزیشن پائی، ان کا اسکور 240.7 رہا۔جاپان کے ٹومو یوکی میٹسوڈا نے 239.7 اسکور کے ہمراہ دوسری پوزیشن پائی جبکہ تیسرے نمبر پر ہند کے ہی ابھیشک ورما رہے، جن کا اسکور 219.3 رہا، یہ شوٹنگ میں ہند کا پہلا گولڈ میڈل رہا، ان سے قبل دیپک کمار اور لکشے نے 10 میٹر ایئر رائفل اور مینز ٹریپ ایونٹس میں سلور میڈلز لیے تھے، مینز 50 میٹر رائفل ایونٹ میں چین کے ہوئی زیچونگ نے طلائی تمغہ پایا، ہند کے سنجیو راجپوت نے سلور اورجاپانی شوٹر میٹسوموٹو تاکا یوکی نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

شیئر: