Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبڈی اور ہینڈ بال میں بھی پاکستان کی فتح

 
جکارتہ:اٹھارہویں ایشین گیمزمیں کبڈی اور ہینڈ بال میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو کلاسیفکیشن میچ میں شکست دے دی۔اس سے قبل ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 0-10گول سے ہرا دیا تھا ۔ میگا ایونٹ میں ان دونوں مقابلوں میں بھی پاکستانی ٹیموں کی یہ پہلی کامیابی ہے، پاکستانی ٹیم ہینڈ بال میچ میں 24 اگست کو روایتی حریف ہند کے مدمقابل ہو گی۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں کلاسیفکیشن راونڈ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انڈونیشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 28-23 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، پہلے ہاف میں پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف 12-10 کی برتری حاصل کی تھی، دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے 16-13 پوائنٹس کئے، اسطرح پاکستان نے انڈونیشیا کو مجموعی طور پر 28-23 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

شیئر: