Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال

تریوندرم۔۔۔۔۔کیرلا میں سیلاب کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال دیکھنے میں آئی۔کوچکاڈو محل مسجد میں پانی بھرنے کےباعث مالا کےقریب ایراوتورمیں پروپلکو رکتیشوری مندرسے منسلک ایک ہال عیدالاضحیٰ کی نماز کیلئے کھول دیا گیا۔اس علاقے میں راحت رسانی کے کام میں مصروف نوجوان ابھینو نے بتایا کہ مندر کے ہال کوعارضی عید گاہ کے طور پرتیارکرنے کے لئےعلاقے کےنوجوانوں نے آس پاس کے گھروں سے نماز یوں کے لئے چٹائیاں (جائے نماز) جمع کیں اور دیگرتمام انتظامات کئےجہاں تقریباً 300 افراد نے نماز عید ادا کی۔واضح ہو کہ  ایراوتورتریشورضلع ریاست میں سب سے زیادہ سیلاب زدہ ہےجہاں 3راحت کیمپوں اورآس پاس کے گھروں میں 3000 سے زائد لوگ قیام پذیر ہیں۔ اس دوران سیلاب متاثرین کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -’’پاکستان آرمی چیف سے گلے مل کر سدھو نے بھائی چارہ کی مثال پیش کی‘‘،راج بھر

شیئر: