Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ: قربانی کے مسئلے پر جھڑپ،7پولیس اہلکار سمیت 21زخمی

رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈ کے پاکوڑ کے ڈاگا پاڑا میں عیدالاضحی کے موقع پر پولیس اور گاؤں والوں کے مابین جھڑپ میں 7پولیس اہلکار اور 14مقامی افراد زخمی ہوگئے۔ واضح ہو کہ 2015ء سے ریاست جھارکھنڈ میں گئوکشی پر پابندی عائد ہے۔ گاؤں میں قربانی کیلئے گائے لانے کے الزام میں پولیس نے علاقے میں کارروائی کرکے گایوں کو قبضے میں کرلیا جس پر مشتعل ہجوم نے مہیش پور پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  علاقے میں اضافی سیکیورٹی فورس بھیج دی گئی جس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغ کر حالات کوکنٹرول کیا ۔پولیس نے تمام زخمیوں کو بیر بھوم کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے گاؤں میں چھاپہ مارکر جھڑپ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورس کثیر تعداد میں تعینات کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: گئوکشی کی افواہ پرہنگامہ آرائی ، سیکیورٹی فورس تعینات

شیئر: