Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان: انڈر پاس میں اسکول بس ڈوب گئی

جے پور۔۔۔۔۔راجستھان کے ضلع دوسا میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے۔ اسی دوران دوسا گنگاپور ریلوے انڈر پاس سے گزرتے ہوئے ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث  پانی سے لبریز انڈر پاس میں اسکول کی بس غرق ہوگئی  ۔بچے جان بچانے کی خاطر بس کی چھت پر چڑھ گئے۔مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے رسی کی مدد سے اور بعض لوگوں نے تیر کر بچوں کو ڈوبنے سے بچایا۔انڈر پاس میں پھنسے تقریباً50بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ راجستھان کے جے پور، دوسا، ٹونک، سوائی، مادھوپور ، کوٹا، بانسواڑہ، ڈونگر پور اور بھرت پور اضلاع میں شدید بار ش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -ترنمول کانگریس کے دفتر میں دھماکہ، ایک ہلاک

شیئر: