حدود شمالیہ ریجن میں خزاں کی چھٹیوں کے باعث تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ
خزاں کی چھٹیاں خاندانوں کو اپنے روزمرہ کے معمولات سے وقفہ لینے اور باہر زیادہ وقت گزاری کا موقع فراہم کرتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
خزاں کی چھٹیوں کے دوران، حدودِ شمالیہ ریجن میں لوگ خوشگوار موسم اور وسیع صحرائی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے فطرت کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں تفریحی سرگرمیوں اور فیملی ٹرپس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کھلے مقامات پر جانا اس موسم کی ایک مقبول سرگرمی ہے، جو خاندانوں اور دوستوں کو تفریح اور باہمی ملاقاتوں کے لیے کیمپوں اور کھلی جگہوں پر اکٹھا کرتی ہے۔
مقبول مقامات میں عرعر کے ارد گرد کے صحرائی علاقے، اور رفحاء، طریف اور العويقيلہ کی گورنریٹ کے مختلف مقامات شامل ہیں۔
اپنے وسیع کھلے راستوں اور مختلف مناظر کے ساتھ، یہ علاقے بیرونی سرگرمیوں، روایتی کھانا پکانے اور عربی کافی بنانے کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔
خزاں کی چھٹیاں خاندانوں کو اپنے روزمرہ کے معمولات سے وقفہ لینے اور باہر زیادہ وقت گزاری کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ تفریحی دورے اس علاقے کی سماجی روایت اور طرزِ زندگی میں گہری جڑیں رکھنے والی ایک پرانی روایت کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
