Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین میں زنجیر کھینچنے پر جرمانہ کتنا؟

نئی دہلی۔۔۔۔اگر آپ ٹرین میں زنجیر کھینچتے ہوئے پکڑے گئے تو چین کھینچنے سے ریلوے کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ آپ سے کرایا جائیگا۔بغیر ضرورت چین کھینچنے کے واقعات پر لگام لگانے کیلئے ضابطہ متعین کیا گیا ۔ اب تک ملزم سے 500روپے بطور جرمانہ وصول کرنے کے بعد آسانی سے چھوڑ دیا جاتا تھا لیکن اب ریلوے پولیس فورس(آر پی ایف ) ایسے معاملات میں چین پولنگ کے واقعات کی رپورٹ اور ریلوے کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جمع کرانے لگی ہے۔ بغیرکسی وجہ کے چین پولنگ کرنیوالوں سے 10ہزار روپے تک جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔ابھی تک ریلوے ایکٹ1989کی دفعہ141کے تحت چین پولنگ ہونے پر گرفتار ہونیوالے افراد سے 1000روپے جرمانہ یا ایک سال قید کی سزا مقرر ہے ۔ عموماً ملزمان سے 500روپے جرمانہ وصول کرکے چھوڑ دیا جاتا تھا ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ماہ قید کی سزا دی جاتی تھی۔ اب چین پولنگ سے ٹرین کو کتنی تاخیر ہوئی اور کس قسم کے نقصانات پہنچے اس کی رپورٹ محکمہ انکم ریلوے پولیس کو بھیجتا ہے جسے وہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتا ہے۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعدمجسٹریٹ ملزم پر جرمانہ عائد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ترنمول کانگریس کے دفتر میں دھماکہ، ایک ہلاک

شیئر: