Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا کے خلا نورد نے خلائی مخلوق دیکھنے کا دعویٰ کردیا

واشنگٹن.....ناسا کے ایک خلا نورد نے اپنی خلائی شٹل کے باہر خلائی مخلوق دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکام نے اسکے دعوے کو مسترد کردیا۔ ناسا کے انجینیئر لی لینڈ میلون نے یہ حیرت ناک دعویٰ سوشل میڈیا پر ایک مذاکرے میں کیا۔لی لینڈ فٹبال کے سابق کھلاڑی رہے ہیں اوروہ این ایف ایل کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں خلا میں گیا تواپنی خلائی شٹل اٹلانٹس کے قریب میں نے ایک خلائی مخلوق دیکھی۔ اس وقت شٹل زمین کے گرد چکر لگا رہی تھی۔ جب میں نے ناسا سے اسکا ذکر کیا تو ماہرین نے مجھے بتایا کہ شٹل سے چپکی کوئی برف کا ٹکڑا ہوگا۔ لی لینڈ 2011ءمیں اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ اس دوران اٹلانٹس شٹل نے تقریباً33 مشن مکمل کئے۔ 

شیئر: