Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنگر پرنٹس کی مدد سے لاپتہ حجاج کی نعشوں کی شناخت کر لی گئی

مکہ مکرمہ.... وزارت حج و عمرہ نے محکمہ پاسپورٹ کے تعاون و اشتراک سے لاپتہ حجاج کی نعشوں کی شناخت فنگر پرنٹس کے ذریعے حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے ای سیکشن نے ایسے حجاج کی نشاندہی میں وزارت حج و عمرہ کی مدد کی جو لاپتہ ہیں یا ان کی نعشوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ یہ کام فنگر پرنٹس کے خودد کار نظام کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔ وزارت حج کے ایک عہدیدار نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ پہلی بار فنگر پرنٹس سسٹم کی مدد سے لاپتہ حجاج کی نعشوں اور گمشدہ ضیوف الرحمان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں رہنما مراکز ، مقدس شہر کے اسپتالوں میں موجود حجاج کے کوائف فنگر پرنٹس کے ذریعے حاصل کئے گئے۔ انہو ںنے یہ بھی بتایاکہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن ، نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط اور معاون سیکریٹری حجاج محمد عقاد کی ذاتی دلچسپی نے لاپتہ حجاج کی نشاندہی میں بڑی مدد کی۔ 
 

شیئر: