ایئرعربیہ ابوظبی نے آذربائیجان کے شہر باکو اور جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، تاکہ مسافروں کو زیادہ سفری مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
امارات کے دارالحکومت اور ان مشہور سیاحتی مقامات کے درمیان سستی اور براہ راست سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
-
اتحاد ایئرویز اور ایئر عربیہ کی نئے مقامات کے لیے پروازیںNode ID: 891759
وام کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ ایئرعربیہ اب زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور باکو کے حیدر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان چھ ہفتہ وار نان سٹاپ پروازیں پروازیں چلا رہی ہے۔‘
نئے شیڈول میں اب ہر منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پروازیں چلیں گی۔
اسی طرح تبلیسی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے بھی7 اگست سے ہفتہ اور پروازوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ جمعرات کو دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
یاد رہے امارات کی لو بجٹ ایئرلائن ایئر عربیہ ابوظبی نے پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز کو وسعت دیتے ہوئے ملتان اور فیصل آباد کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد یو اے ای اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مستحکم کرنا اور مسافروں کے لیے سستا، قابل اعتماد اور سہل سفر یقینی بنانا ہے۔
ایئر عربیہ ابوظبی کا فلیٹ اس وقت 12 ایئر بس اے 320 جدید طیاروں پر مشتمل ہے۔ ایئر عربیہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، ایشیا اور یورپ میں اپنے وسیع نیٹ ورک کو مسلسل وسعت دے رہی ہے۔