Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ بڑھنے سے خریداری کم ہونے لگی

نرخوں میں فی گرام  2.75 سے 3 درھم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  (الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں خرید و فروخت میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق گولڈ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے قیمتوں میں اضافے سے کسٹمر بھاری زیورات کی خریداری سے گریز کررہے ہیں اور صرف تحفے یا فوری ضرورت کے تحت ہی گولڈ کی اشیا خرید رہے ہیں۔
ایک جیولری شو روم کے سیلز مینجر نے کہا کہ زیادہ تر کسٹمر قیمتوں میں کمی کا انتظار کررہے ہیں، جس سے اس ہفتے خریداری میں نمایاں کمی آئی ہے۔
جیولری شاپ کے ڈائریکٹرکا کہنا تھا مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے، لوگ قیمتوں میں پھر کمی کے منتظر ہیں۔
گولڈ شوروم کے  مینجر کا کہنا تھا قیمتوں میں موجودہ اضافے کی وجہ سے کسٹمر ’انتظار کی پالیسی‘ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک سونے کی قیمتیں مستحکم یا کم نہیں ہوں گی سونے کی فروخت محدود رہنے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے سونے کے نرخوں میں فی گرام  2.75 سے 3 درھم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
24 قیراط  ایک گرام سونے کے نرخ 405.25 درھم،  22 قیراط کی قیمت 375.25 درھم  اور 21 قیراط کے  نرخ 360 درھم تک پہنچ گئے۔ نرخوں میں 3 درھم کا اضافہ ہوا۔ 18 قیراط ایک گرام سونا 2.75 درھم اضافے کے بعد 308.5 درھم میں فروخت ہوا۔

 

شیئر: