Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مادہ الو خوراک لاتی رہی، بچہ اسے پیار کرتا رہا

بیلجیئم ..... بیلجیئم کے ایک فوٹو گرافر نے الو کی تصویر اتاری ہے جس میں اسکا بچہ اسے پیار کررہا ہے۔ 43سالہ فوٹو گرافر نے بتایا کہ میں نے اس تصویر کیلئے کئی گھنٹے صرف کئے۔ میں دیکھتا رہا کہ یہ مادہ الو بچے کیلئے دور دراز سے خوراک ڈھونڈ کر لاتی تھی اور اس کے منہ میں ڈالتی تھی۔ کئی گھنٹے بعد میں نے دیکھا کہ بچے نے اپنی ماں کو پیار کرنا شروع کیا۔ اس نے آنکھ پر بھی پیار کیا۔ یوں اپنی ماں سے ممنونیت کا اظہار کرتا رہا۔ اس نے بتایا کہ یہ بچہ بہت تیزی سے کھاتا تھا اور ماں کچھ دیر بعد پھر اڑ کر اسکے لئے کھانا لاتی رہی۔ جیسے ہی خوراک ختم ہوتی بچہ ہمکتا اور یوں ماں کو خبردار کردیتا کہ اسے مزید خوراک کی ضرورت ہے۔ یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

شیئر: