Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کیلئے ڈریس کوڈ جاری

 
  پیرس: فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں اسکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہننے سے روک دیا۔فرنچ اوپن کے میچز میں سیرینا ولیمز نے کالے رنگ کا اسکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فرنچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ گوشیلی نے بیان جاری کیا کہ فرنچ اوپن کے ڈریس کوڈ کے مطابق سیرینا کا لباس نامناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے ڈریس کوڈ جاری کیا گیا ہے اور اب مزید اس طرح کا لباس قبول نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب سیرینا ولیمزکا موقف ہے کہ یہ لباس انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سے پہننا شروع کیا کیونکہ وہ اپنے آپ کو بلڈ کلوٹ سے بچانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی ڈیلیوری میں بھی پیچیدگیاں ہوچکی ہیں۔

شیئر: