Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی

 
لاہور: ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی 2019ءکے سفر کا آغاز آج د بئی سے ہو گا ۔ پاکستان میں ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی۔ یہ ٹرافی 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ ورلڈ کپ ٹرافی 3 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک 10 دن تک پاکستان میں ہی رہے گی ۔ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز انگلینڈ اینڈویلز کو ملاہے اور ورلڈ کپ کے مقابلے اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک شیڈول ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں کھیلے گا۔ پاکستان ٹیم 3 جون کو انگلینڈ، 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ روایتی حریف ہند سے پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔ پاکستان اپنے بقیہ میچوں میں 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ اور 29 جون کو افغاستان کے مدمقابل ہوگی۔

شیئر: