Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:پاکستان کی ٹاپ پوزیشن محفوظ

 
دبئی:ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی پوزیشن بدستور خطرے سے باہر اور محفوظ ہے۔ گرین شرٹس کو دوسری پوزیشن کی حامل ہندوستانی ٹیم پر8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے، افغانستان کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے، سری لنکا کا نواں اور بنگلہ دیش کا دسواں نمبر ہے۔بولرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بدستور افغانستان کے راشد خان کے قبضے میں ہے جبکہ شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ آئرلینڈ کیخلاف افغان ٹیم کی سیریز میں 0-2کی کامیابی کے بعد جاری ہونیوالی رینکنگ میں کھلاڑیوں کی ٹاپ پوزیشنز پر کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا جہاں ٹاپ 20 بولرز میں شامل دوسرے پاکستانی محمد عامر ہیں جوکہ 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پرہیں۔ افغانستان کے ہارڈ ہیٹرحضرت اللہ زیزئی نے کیریئر بیسٹ 514 پوائنٹس کی صورت میں پایا جس کی بدولت وہ بیٹسمین رینکنگ میں 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے جہاں پر محمد شہزاد بدستور ٹاپ رینکڈ افغان پلیئر ہیں جوکہ 647 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز میں مجیب الرحمان نے سب سے زیادہ 25 درجے کی چھلانگ لگاکر 38 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

شیئر: