Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن دواﺅں کے لین دین سے انتباہ

ریاض .... سعودی ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن دواﺅں کے سودے صارفین کی صحت کیلئے مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔ آن لائن حاصل کی جانے والی دواﺅں کی بابت کوئی بھی یقین کیساتھ نہیں بتا سکتا کہ آیا وہ معتبر دوائیں ہیں یا ملاوٹی ہیں۔ ان دنوں ذیابیطس، بلڈ پریشر ، مٹاپا کم کرنے والی دوائیں اورجنسی ترغیبات والی ادویہ آن لائن فروخت کی جارہی ہیں۔ سعودی ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ آن لائن دوائیں فروخت کررہے ہیں ان میں سے کسی کے پاس بھی لائسنس نہیں ہے اوروہ جس لائسنس کی بات کررہے ہیں وہ جعلی ہیں۔
 

شیئر: