Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں بندروں کی دہشت، نوزائیدہ کو ہلاک کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔جنوبی دہلی کے سنگم ویہار علاقے میں چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں  بند روں نےمکان کی چھت پر نوزائیدہ کو لاکر پھینک دیا۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر مالک مکان چھت پر پہنچا ۔ بچے کو زخمی حالت میں دیکھ کر اسے فوراً اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ سنگم وہار تھانہ پولیس نے بچے کی لاش قبضے میں لیکر ایمس کے سرد خانے میں جمع کرادی۔ پولیس بچے کے والدین کا سراغ لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے کہ بندر اس بچے کوکہاں سے لیکر آئے ۔ بچے کے بارے میں معلومات دہلی کے تمام پولیس اسٹیشنوں کوارسال کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ نوزائیدہ سنگم ویہار کے علاقے میں گلی نمبر 16میں واقع مکان کی چھت پر صبح کے وقت رونے کی آواز سنی تو بچہ چھت پر لاوارث حالت میں پڑا ہوا ملا ۔ پوچھ گچھ کے دوران مالک مکان نے بتایا کہ بندر چھت پر بچے کو پھینک گئے تھے ۔ سنگم ویہار علاقے میں بندروں نے دہشت پھیلا رکھی ہے۔ ایک ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد افراد بندروں کے حملوں کا شکار ہوچکے ہیں۔بندر وں کی طرف سے کپڑے اور گھریلو اشیاء لیکر فرار ہونے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے میونسپلٹی اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ بندروں اور آوارہ جانوروں سے بچایا جائے۔ جبکہ میونسپلٹی نے بندروں کو پکڑنے کیلئے مہم شروع کررکھی ہے۔لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گئوکشی کی وجہ سے آیا کیرالہ میں سیلاب، بی جے پی رہنما

شیئر: