Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: آزاد لیبر اور ویزہ مافیا کے خلاف کارروائی

کویت: کویت میں آزاد لیبر، ویزہ مافیا اور اقاموں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی ہوگی۔ ادارہ افرادی قوت کے تعاون سے متعدد حکومتی اداروں کی تفتیشی ٹیمیں ملک بھر میں تفتیشی کارروائیاں کریں گی۔ فرضی کمپنیوں کے مالکان کے اجازت نامے منسوخ ہوں گے۔ یہ بات وزیر مملکت برائے اقتصادی امور ہند الصبیح نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اقاموں کے تاجروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ آزاد لیبر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آزاد لیبر اور اقاموں کی تاجروں کی وجہ سے ملک میں موجود70فیصد لیبر ناکارہ اور غیر تجربہ کار ہے۔ جو کام وہ کر رہے ہیں انہیں اس میں مہارت نہیں۔ آبادی میں توازن پیدا کرنے کے لئے غیر قانونی اور آزاد لیبر کا خاتمہ ضروری ہے۔
 

شیئر: