Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان، فلائنگ کار2سال بعد زیراستعمال ہوںگی

ٹوکیو.... جاپانی وزارت اقتصادیات و تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ وہ جلد فلائنگ کار کی تیاری شروع کر دے گا اور دو سال بعد زیراستعمال ہوںگی ۔ جاپان کی وزارت اقتصادیات و تجارت و صنعت کے ماہرین نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جلد فلائنگ کار کی تیاری شروع کر دے گا۔ اس منصوبے میں جاپانی فضائی کمپنی جال، ایئر بس،بوئنگ، این ای سی ،ٹویوٹا اور یاماتو سمیت دیگر 20 کمپنیاں شامل ہوں گی۔ جاپان کی وزارت اقتصادیات و تجارت و صنعت کا کہنا ہے کہ اس نے گاڑی کی تیاری کے تحت نجی شعبے کیلئے تقریباً 40 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ امیدکی جا رہی ہے کہ 2020 تک یہ گاڑیاں ہمارے آسمانوں پرمحو پرواز نظر آئینگی۔

شیئر: