Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں تاریخ کی پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ

 
پشاور: پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ کا آغاز 28 اگست سے پشاور میں ہوا، ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ زلمی مدرسہ لیگ سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے پاکستان کرکٹ کو دیں گے۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی زلمی فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے 12 مدارس کے طلبہ اس منفرد لیگ میں شریک ہوں گے، جہاں پہلی بار مدراس کے طلبہ کو اپنی کرکٹ کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کے سابق نامور آف اسپنر اور پشاور زلمی کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق نے زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد پر چیئرمین پشاور زلمی و زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ زلمی مدرسہ لیگ کے حوالے سے اپنے خصوصی انٹرویو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ مدراس کے طلبہ کو کرکٹ کے میدان میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا بہترین اقدام ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے میچز میں وہ کرکٹ کا نیا اور چھپا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیگ کے دوران کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو کوچنگ اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ثقلین مشتاق نے امید ظاہر کی کہ گلوبل زلمی، زلمی اسکول لیگ اور زلمی آزادی کپ کی طرح زلمی مدرسہ لیگ بھی پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کا کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا۔ زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور ورلڈ کونسل آف ریلیجنز کی مشترکہ کاوشوں سے کیا جارہا ہے۔ لیگ کے تمام میچز 28 سے 31 اگست تک ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا پہلا میچ الحق سمیشرز اور المصادق فائٹرز کے درمیان ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد بھی افتتاحی میچ کے موقع پر موجود ہوں گے۔یاد رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل 31 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ریجنل لیول پر ہونیوالے پہلے مرحلے میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

شیئر: