Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیثہ چیک پوسٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد

برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 43 ہزار سے زائد تھی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
محکمہ کسٹم نے الحدیثہ سرحدی چیک پوسٹ پر آنے والے مسافر کے سامان سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔
سبق نیوز کے مطابق چیک پوسٹ پر متعین کسٹم اہلکاروں نے بیروں ملک سے آنے والی بس میں مسافروں کے سامان کی تلاشی لی تو ایک بکس سے 43 ہزار 371 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
محکمہ کسٹم کے ترجمان حمود الحربی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والی بس اور اس میں موجود مسافروں کے سامان کو روٹین کی چیکنگ کے مرحلے سے گزار تو ایک مسافر کے بکس میں منشیات کی موجودگی کا شبہ ہونے پر بکس کو کھولا گیا۔
بکس کے خفیہ خانے میں انتہائی مہارت سے نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں، جنہیں مملکت سمگل کیا جارہا تھا۔ محکمہ کسٹم نے برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کا اندراج کرکے مزید تفتیش اور محکمہ جاتی کارروائی کے لیے کیس ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا ۔

شیئر: