Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیلگرم ہیلتھ پروگرام کے تحت زائرین کو رضاکارانہ طبی خدمات

دوہفتے کے دوران 433 عمرہ زائرین کو طبی خدمات فراہم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
حج و عمرہ ہیلتھ ایسوسی ایشن کے رضاکاروں نے مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات پر گزشتہ دوہفتوں کے دوران 433 عمرہ زائرین کو صحت خدمات فراہم کیں۔
ایس پی اے کے مطابق ایسوسی ایشن کے پروگرام ’پیلگرم ہیلتھ ‘ کے عنوان سے رضاکارانہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت ابتدائی صحت خدمات ضرورت مند زائرین کو فراہم کی جاتی ہیں۔
ایسوسی ایشن کے رضاکاروں کی ٹیمیں مسجد الحرام کے اندر، بیرونی صحنوں اور مرکزی ایریا کے ہوٹلوں میں عمرہ زائرین کو صحت خدمات فراہم کرتی ہیں۔
پیش کی جانے والی رضاکارانہ صحت خدمات کا مقصد عمرہ زائرین کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس ضمن میں متعدد زائرین کو انکی اقامت گاہوں پر بھی طبی خدمات فراہم کی گئی۔

رضاکار مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں موجود ہوتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

فراہم کی جانے والی طبی خدمات میں ابتدائی طبی امداد کے علاوہ صحت کے امور سے متعلق بنیادی و اہم نکات سے بھی زائرین کو مطلع کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ’پیلگرم ہیلتھ ‘ پروجیکٹ کے تحت ضیوف الرحمان کی خدمت اور انہیں صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا رضاکاروں کی ترجیح ہوتی ہے، تاکہ وہ مکمل صحت مندانہ ماحول میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔  

شیئر: