Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

61 فیصد سعودی خواتین ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے پرعزم

ریاض.... 61 فیصد سعودی خواتین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے ہی دم لیں گی۔ اپنا یہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جتنی محنت کرسکتی ہیں کرینگی۔ اس سلسلے میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیں گی۔ یہ بات "یو گوف " انسٹی ٹیوٹ نے تازہ ترین جائزے کے نتائج جاری کرکے بتائی۔ جائزے سے واضح ہوا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا عزم رکھنے والی 78 فیصد سے زیادہ خواتین گاڑی خریدنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ 84 فیصد کا کہنا ہے کہ گاڑی خریدنے کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ جہاں تک ان خواتین کا تعلق ہے جو اپنا فیصلہ خود نہیں کرسکتیں ان میں سے 48 فیصد کا فیصلہ ان کے شوہروں اور 25 فیصد کا فیصلہ والدین کے ہاتھ میں ہے۔ خواتین نے پسندیدہ گاڑیوں سے متعلق سوال کے جواب میں واضح کیا کہ چھوٹے سائز کی سیڈان گاڑی ان کی پسندیدہ ہے ۔ اس زمرے میں 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ درمیانے سائز کی گاڑی میں 13 فیصد اور کثیر المقاصد اسپورٹس گاڑیوں میں 11 فیصد خواتین دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔ 

شیئر: