Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج خدمات پر سعودی حکومت اور پاکستانی رضاکاروں کو خراج تحسین

برہان الدین عثمانی کے استقبالیہ میں شریک پاکستانی حجاج کرام کے تاثرات
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) یہاں پیرزادہ برہان الدین احمد عثمانی نے امسال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آنے والے حجاج کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ دیا۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حجاج نے شرکت کی۔ انہوں نے سعودی حکومت کے حج انتظامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری فیصل آباد میں جماعت کے نائب صدر شیخ مشتاق احمد،جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، منڈی بہاﺅ الدین کی معر وف سیاسی شخصیت سید علی عمران ،ریاض فاروق شاہی سید،اسلامی جمعیت طلباءکے آفتاب عالم اور سرینگر کے صدر طہٰ کشمیری شامل تھے۔ علاوہ ازیں صحافت سے منسلک ملک انعام ، مولانا سریر احمد ، عبدالواحد غوری، عاطف الیاس، شیخ محمد یعقوب اور حافظ امجد بھی استقبالیہ میں شریک تھے۔ انہوں نے مشاعر مقدسہ میں پاکستانی رضاکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔ حج سے قبل رضاکاروں کی تربیت پر برہان الدین عثمانی کی بھی تعریف کی گئی۔ شریک استقبالیہ حجاج نے ضیافت پر عثمانی کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: