ریاض سیزن 2026 اور ایتھنو سپورٹ کلچرل فیسٹیول کی میزبانی کا اعلان
جمعرات 17 ستمبر 2026 22:12
ریاض سیزن 2027 میں استنبول ایڈیشن کو بھی سپانسر کرے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہ ریاض سیزن 2026 اور ایتھنو سپورٹ کلچرل فیسٹیول کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایتھنو سپورٹ کلچرل فیسٹیول نومبر میں ریاض میں منعقد کیا جائے گا جبکہ ریاض سیزن 2027 میں استنبول ایڈیشن کو بھی سپانسر کرے گا جو مئی 2027 میں منعقد ہو گا۔
استنبول میں اتھارٹی کے چیئرمین آل الشیخ اور ورلڈ ایتھنو سپورٹ یونین کے صدر بلال اردوغان نے دونوں تقریبات کا اعلان کیا اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ترکی آل الشیخ نے کہا ’اس سال نومبر میں ریاض میں ایتھنو سپورٹ فیسٹیول کی میزبانی شائقین کے لیے ایک بڑا سرپرائز لائے گی۔‘
انہوں نے ورلڈ ایتھنو سپورٹ یونین کے صدر بلال اردوغان کے ساتھ تعاون کے حوالے سے کہا ’یہ شراکت داری 2027 میں بھی جاری رہے گی جب ریاض سیزن استنبول میں فیسٹیول کو سپانسر کرے گا۔‘

ورلڈ ایتھنو سپورٹ یونین کے زیراہتمام ایتھنو سپورٹ فیسٹیول مختلف مقابلوں روایتی کھیل کے تجربات کے لیے دنیا بھر سے شرکا کو جمع کرتا ہے۔ ان کھیلوں کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں انہیں عوامی سطح کی مقبولیت حاصل ہے۔
ان کھیلوں میں روایتی تیراندازی، فالکنری، ریسلنگ، گھڑ سواری، کشتی رانی اور دیگر مقابلے اور کھیل شامل ہیں جو مختلف معاشروں کی روایات سے جڑے ہیں۔

روایتی کھیلوں کے حوالے سے ترکیہ کو نمایاں مقام کا حامل ہے جہاں بین الاقوامی شرکت کے ساتھ مختلف تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔
ریاض میں ایتھنو سپورٹ کلچرل فیسٹیول سے متعلق سرگرمیوں کی تفصیلات اور تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
