مسجد نبوی میں روزانہ 25 ہزار قالینوں کی صفائی اور دیکھ بھال
جمعرات 17 ستمبر 2026 21:37
قالینوں کی صفائی دن میں چار مرتبہ 430 جدید مشینوں کی مدد سے کی جاتی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی میں روزانہ 25 ہزار قالینوں کی صفائی اور ان کی دیکھ بھال کے لیے موثر انتظامات کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے دن بھر میں 153 مصلے بھی تیار کرتی ہے۔
قالینوں کی صفائی دن میں چار مرتبہ 430 جدید مشینوں کی مدد سے کی جاتی ہے جبکہ روزانہ 400 سے زائد قالین دھوئے جاتے ہیں۔ ضرروت کے مطابق 70 مرتبہ معائنہ اور مینٹینس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
سینیٹائزنگ اور قالینوں کو معطر کرنے کے لیے جاری آپریشنز میں 450 لیٹر سے زیادہ سینیٹائزر اور 250 لیٹر سے زیادہ خوشبویات استعمال کی جاتی ہیں۔

نماز کی جگہوں کو تیار رکھنے کے لیے روآنہ تقریبا 25 ہزار بچھائے جاتے ہیں۔ ان میں 14 ہزار سے زیادہ صحنوں، 6 ہزار 150 راہداریوں اور 5 ہزار 500 قالین مسجد کی چھت پر بچھائے جاتے ہیں۔
مسجد نبوی میں استعمال ہونے والے قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔ انہیں اعلی معیار کی ہنرمندی اور رنگ کی پائیداری سے پہچانا جاتا ہے۔

یہ تمام اقدامات مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کو ایک محفوظ اور روحانی ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
