Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عنیزہ کھجور سیزن 2026 اختتام پذیر، گورنر قصیم نے فوڈ سٹی منصوبے کا جائزہ لیا

سیزن کی کامیابی میں تعاون کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
گورنرقصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نے جمعرات کو عنیزہ انٹرنیشنل کھجور سیزن 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق تقریب میں مقامی حکام کے علاوہ کاشتکاروں اور کھجور کی صنعت سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
شہزادہ فیصل بن مشعل نے سیزن کی کامیابی پر مبارک باد دی، کھجوروں کے انتخاب اور نمائش  کے طریقوں میں لائی جانے والی بہتری کو سراہا۔
انہوں نے میلاف کمپنی اور عنیزہ کھجور سیزن کے درمیان کھجوروں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے معاہدے کو بھی اہم قرار دیا۔
انہوں نے ایسی شراکت داریوں کی ضرورت پر زور دیا جو مصنوعات کے معیار، پیشکش اور زرعی سیزن سے استفادے کے دائرے کو وسعت دیں۔

گورنر قصیم نے عنیزہ فوڈ سٹی کے ترقیاتی منصوبے کا بھی جائزہ لیا جس کا مقصد زرعی اورغذائی مصنوعات کےلیے ایک مربوط ماحول فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر گورنر نے سیزن کی کامیابی میں تعاون کرنے والوں کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا۔

 

شیئر: