Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلباءکی مالی معاونت کی اسکیمیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلباءکو مالی معاونت فراہم کرنے کےلئے 9 مختلف ا سکیمیں شروع کردی ہیں جن میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ¾ ارن ٹو لرن اسکیم ¾ آﺅٹ ریچ اسکالرشپس ¾ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ¾ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ¾ اسکالرشپ فارویمن ¾ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ¾ ایلومینائی/ اسپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ¾ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے طلباءکو یونیورسٹی کے ا سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ "ان اسکیموں کو متعارف کرنے کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنا ہے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیمی حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں۔
بطور میگا یونیورسٹی ¾ اوپن یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں 3 سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں 50 فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے۔ ارن ٹو لرن اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں جروقتی خدمات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس خدمت کے عوض انہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے ¾ تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات کا انتظام کرسکیں۔ میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں داخل طلباءاور اطالبات ¾ جو اپنے تعلیمی پروگرام کے نتائج کے مطابق (75%)فیصد یا زائد نمبر حاصل کرچکے ہوں ¾ وہ اس سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ فی طالبعلم اسکالرشپ کی شرح اور مستفید طلباءاور طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کی مجموعی صورتحال کے پس منظر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ فیس انسٹالمنٹ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ¾ ان کی سہولت کیلئے آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے۔ فیس کی دوسری قسط (45)دن بعد ادا کی جاسکتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: