Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو آر 17 پرو اسمارٹ فون لانچ‎

اوپو کمپنی کی جانب سے آر 17 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ دیا گیا ہے ۔ فون کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.4 انچ کا ہے اور اس میں پانی کے قطرے کی مانند نوچ شامل کیا گیا ہے جیسے کہ کمپنی نے ایف 9 میں شامل کیا تھا۔ ایمولڈ ڈسپلے کے لیے گوریلا گلاس 6 پروٹیکشن دی گئی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پچیس میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر تینکیمرے دیے گئے ہیں جس میں 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ ، 20 میگا پکسل کا سکینڈری کیمرہ اور ایک تھری ڈی ٹی او ایف سینسر شامل ہے۔ اس کیمرے کو تھری ڈی فوٹو کیپچرنگ کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ فون کی بیٹری 3700 ملی ایمپیر آورز کی ہے اور اسے نئی ٹکنالوجی کی بدولت 10 منٹ میں 40 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔ سکیورٹی کیلئے فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 625 ڈالر ہے اور اسے اکتوبر کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: