Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران آبنائے ہرمز بند کرنے کی طاقت نہیں رکھتا،سعودی فوجی مشیر

ریاض.... سعودی وزارت توانائی کے مشیر ابراہیم المھنا نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز یا باب المندب جزوی یا کلی طور پر بند نہیں کرسکتا۔ وہ اسکی طاقت ہی نہیں رکھتا۔ المھنا نے توجہ دلائی کہ اگر خدانخواستہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اقدام کیا تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دیدے گی۔ المھنا نے تسلیم کیا کہ ایران پر موجودہ پابندیاں اس کی برآمدات کو مکمل کنٹرول نہیں کرسکتیں۔ دوسری جانب عسکری امور اور انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو بچوں کو جنگ کے جہنم میں جھونکنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ حوثی 23ہزار یمنی بچوں کو زبردستی ہتھیار دیکر محاذ جنگ پر بھیجے ہوئے ہیں۔ ان میں 40فیصد لڑکیاںشامل ہیں۔سمندر پار امن تنظیم نے جس کا صدر دفتر فرانس اور مانچسٹر میں ہے عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی 23ہزار بچوں کو عسکری تربیت دیکر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ تنظیم کی ڈپٹی چیئرپرسن ذکرہ محمد نادر نے کہا کہ ہماری تنظیم 2012ءمیں قائم ہوئی تھی۔ امن وامان کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی میڈیا یمن کے انسانی بحران کو سیاسی اغراض و مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔ تنظیم 40سے زیادہ ممالک میں اپنے نمائندے تعینات کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حوثی ہزاروں بچوں اور عورتوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ انہیں بچوں کو جنگ کے دوزخ میں جھونکنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ 

شیئر: