Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرٹھ میں ٹرک کا 5گاڑیوں سے تصادم،5ہلاک

میرٹھ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی سڑک پر موت اس وقت دوڑتی ہوئی نظر آرہی تھی جب ایک ٹرک نے ضلع کی دہلی شاہراہ پر 500میٹر کے دائرے میں تقریباً5گاڑیوں کو ٹکرماردی  اور تقریباً16افراد کو کچل دیاجن میں سے 5کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثہ کے بعد دہلی ، میرٹھ روڈ پر ٹریفک اژدہام پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں مشتعل ہجوم  اور پولیس میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ ایس پی سٹی رن وجے سنگھ سمیت متعدد تھانوں سے اضافی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے حالات کنٹرول میں کرلیا۔حادثہ میں زخمی ہونیوالوں کوعلاج کے لئے اسپتال میں داخل کرادیا گیاجہاں بعض کی حالت نازک ہے۔ ٹرک نے پہلے ٹینکر کو ٹکر ماری پھر اس کی زد میں آکرموٹر سائیکل اور اسکوٹی سوار کی موت ہوگئی اس کے بعد ٹرک نے فٹبال چوراہے پر رکشے کو ٹکر ماری جس میں 2افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بہن کو جائداد میں حصہ نہ دینے کیلئے باپ کی آنکھ نکال لی

شیئر: