Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

65سے زیادہ عمر کے ملازمین کا ہیلتھ انشورنس ہوگا؟

جدہ...ہیلتھ انشورنس کونسل نے تمام انشورنس کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ نجی اداروں میں کام کرنے والے 65برس سے زیادہ عمر کے ملازمین کو میڈیکل انشورنس پیکیج جاری کریں۔ بعض انشورنس کمپنیاں اخراجات کے اضافے کے بہانے 65برس سے زیادہ عمر کے ملاڑمین کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم جاری کرنے سے راہ فرار اختیار کررہی تھی۔ ہیلتھ انشورنس کونسل نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ اگر انشورنس پیکیج حاصل کرنے والے شخص نے ہنگامی حالت میں پیکیج میں شامل اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز نیٹ سے خارج کسی اور جگہ علاج کرایا ہو تو 30ورکنگ ڈے کے اندر کمپنی کو علاج بل فراہم کرنے کی صورت میں علاج کے اخراجات دینا ہونگے۔ کونسل نے اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ انشورنس کرانے والا شخص نیٹ ورک سے خارج اسپتالوں سے اسی صورت میں علاج کراسکتا ہے جبکہ اسے نیٹ ورک میں شامل اسپتالوں میں 15روز کے اندر علاج کی سہولت مہیا نہ ہورہی ہو۔ ایسی حالت میں علاج کا بل انشورنس پیکیج جاری کرنے والی کمپنی کو دینا ہوگا۔ کونسل نے یہ بات بھی واضح کردی کہ آجر اپنے ملازم کے والدین کی انشورنس کا پابند نہیں۔ یہ بات بھی واضح کردی گئی ہے کہ انشورنس کمپنیوں کو بھاری لاگت کے باعث 65برس سے زیادہ عمر کے ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کی درخواستیں مستردکرنے کا کوئی حق نہیں۔ نومولود کے علاج معالجہ کے اخراجات ماں کی میڈیکل انشورنس میں شامل ہونگے۔ اسکی انتہائی حد 30روز مقرر کی گئی ہے۔ ہیلتھ انشورنس کونسل نے ترامیم کے بعد نیا میڈیکل انشورنس پیکیج جاری کردیا ہے۔ 10خوبیوں کا حامل ہے۔
 

شیئر: